پاکستان
فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ’ کتنے مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں؟
اب تک ہیپاٹائٹس کے 5700 سے زائد مریضوں کو اور ٹی بی کے 4200 سے زیادہ مریضوں کو فری میڈیسن فراہم کی جا چکی ہے: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ میں کتنے مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والا یہ پراجیکٹ اب تک 10 ہزار سے زائد مریضوں تک پہنچ چکا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب تک ہیپاٹائٹس کے 5700 سے زائد مریضوں کو اور ٹی بی کے 4200 سے زیادہ مریضوں کو فری میڈیسن فراہم کی جا چکی ہے۔ اس منصوبے سے مریضوں کو ہسپتال آنے جانے کی مشکلات سے نجات ملی ہے اور ہسپتالوں میں رش میں بھی کمی آ رہی ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اور یہ پراجیکٹ اسی عزم کے تحت کامیابی سے جاری ہے۔