پاکستان

حکومت عوام کو بجلی کے بلوں میں کتنا ریلیف دے گی؟چونکا دینے والی خبر آگئی

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی حکومت عوام کو بجلی کے بلوں میں کتنا ریلیف دے گی؟چونکا دینے والی خبر آگئی،رپورٹ کے مطابق بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاورایجنسی نینیپرامیں درخواست دائرکردی،درخواست اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی،نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کرے گی۔
کے الیکٹرک کیصارفین پر اس درخواست کیفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا،سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی اکتوبرمیں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button