نوازشریف اور وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز آج پاکستان روانہ ہوں گے
نوازشریف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنےدورمیں کیا کارنامہ انجام دیا کہ لوگ باہرنکلیں گے، کوئی منصوبہ دکھا دیں جس پرفخرکرسکیں

لندن (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے صدرنوازشریف اور وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز آج پاکستان روانہ ہوں گے۔نوازشریف 26 اکتوبرکو لندن پہنچےتھے، اس کےبعد انہوں نےامریکا اورجینیوا کا دورہ بھی کیا تھا۔گزشتہ روز انہوں نےلندن میں میڈیا سےبات چیت کرتےہوئےکہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں کہ انہوں نےجنرل باجوہ اورجنرل فیض حمید کےساتھ مل کرہمارے خلاف کیا کیا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنےدورمیں کیا کارنامہ انجام دیا کہ لوگ باہرنکلیں گے، کوئی منصوبہ دکھا دیں جس پرفخرکرسکیں۔
اس سے قبل لندن میں گفتگو کرتے ہوئےمریم نوازکا کہنا تھا کہ میں 8 ماہ سے مسلسل کام کر رہی ہوں، مجھے پیراتھائئرائیڈ کی تکلیف ہے جس کا علاج صرف سوئٹزر لینڈ یا امریکا میں ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے چیک اپ کےلیے جینیوا گئی تھی، میں تصدیق کرسکتی ہوں کہ مجھےگلےکا کینسرنہیں ہے جیسا کہ رپورٹ کیا گیا ہے۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ میں اپنےمعاملے پرکوئی مظلومیت ظاہرنہیں کرنا چاہتی تھی مگر مجبور ہو کر اس کا ذکرکر رہی ہوں۔



