پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کےدرمیان نیا پھڈا،اہم عہدہ کے لئے رسہ کشی
سپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ۔مزیف تفصیلات جاننے کے لئے کلک کریں،،،،،www.khouj.com

اسلام آباد)کھوج نیوز)پیپلز پارٹی نے پبلک اکانٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی۔کھوج نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط ارسال کردیا جس میں پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔ سپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سپیکر ایاز صادق سے مدد بھی مانگتے ہوئے خط میں کہا کہ جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کیلئے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پرسپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔ تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین بنانے پر بضد ہے۔ ادھر مسلم لیگ( ن )نے بھی پی اے سی کی سربراہی کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔ مارچ میں حکومت کے وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی پی اے سی اب تک اپنے چیئرمین کا انتخاب نہیں کرسکی۔