پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور کیس میں آزادی کا پروانہ مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ضمانت منظور، 10،10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیدیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک اور کیس میں آزادی کا پروانہ مل گیا ہے ان کی کون سے کیس میں ضمانت منظور ہوئی ؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرسماعت کی جس سلسلے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جن تین کسٹمز افسران نے قیمت غلط لگائی ان سے متعلق کیا کارروائی ہوئی؟ اس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کسٹمز افسران سے کوتاہی ہوئی لیکن وہ کرمنل مس کنڈکٹ نہیں تھا، جس نے مالی فائدہ اٹھایا وہ بنیفشری کریمنل مس کنڈکٹ کامرتکب ہوا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت ہو جائے گی، اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا میڈیا سے خود کو مستثنی کر لیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ کو غیرقانونی طور پر پاس رکھا اور توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا۔

جسٹس گل حسن کا کہنا تھا کہ میڈیا میں کہا جاتا ہے جان کر بیمار ہو گیا، جان کر نہیں آیا، میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے، دباو کا معاملہ ابھی ثابت کرنا ہے، ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل توشہ خانہ ون کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button