پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج ہرقیمت پرہوگا،پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں فیصلہ

مارچ کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے کھڑی کی گئی تمام روکاٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا بھی انتظام کیا گیا ہے,,,,,,مزید تفصیلات کے لئےwww.khouj.com

اسلام آباد(کھوج نیوز)اسلام آباد میں احتجاج ہر قیمت پر ہو گا،پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں فیصلہ
سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ کے سعودی عرب کے حوالے سے بیان اور اسلام آباد کو سیل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد 24 نومبر کو تمام روکاٹیں ہٹا کر اسلام آباد پہنچنے کا عزم کیا ہے۔وزیر اعلی ہاس پشاور میں رات گئے مرکزی قیادت کا اجلاس وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہوا۔ جس میں بشری بی بی کی بیان پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔ اور اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ وزیرا علی علی امین گنڈاپور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت اسلام آباد مارچ ہو گا۔ احتجاج ہر صورت ہوگا، ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، تمام رکاوٹیں پار کرکے منزل پر پہنچیں گے، اس بار واپسی نہیں ہوگی۔مزید تفصیلات کے لئے


ذرائع کے مطابق رات گئے وزیراعلی ہاوس میں ہونے والا اجلاس غیر معمولی تھا، جو ہنگامی طور پر طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر اہم رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس میں مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اجلاس کو حکومت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طویل مشاورت کی گئی اور حتمی طور پر ہر صورت اسلام آباد مارچ کرنے اور ڈی چوک پہنچنے کا عزم کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام قائدین قافلوں کو لیڈ کریں گے۔ اور روکاوٹیں ہٹا کر اسلام آباد جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔

وزیر اعلی ہاس اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی چوک پہنچ کر صرف احتجاج کے بعد واپسی نہیں ہو گی بلکہ دھرنا ہو گا۔ اور دھرنا جاری رہے گا اور مارچ کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے کھڑی کی گئی تمام روکاٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام بڑی مشینری آج صوابی پہنچا دی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسکیو، سی این ڈیلیو اور دیگر محکموں کو بھاری مشینری صوابی پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے مارچ کے لیے بھرپور انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ تمام ورکرز کو پانی، نمک، شیلنگ سے بچنے کے لیے ماسک لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ موبائل سگنل بند ہونے کا خدشہ ہے اس کے لیے اہم قائدین کو وائرلیس سیٹ، تھورایا لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ بشری بی بی کی مارچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہیں۔ جبکہ پارٹی قیادت کے مطابق وہ مارچ میں شریک نہیں ہوں گی۔ تاہم وہ آخری وقت میں سرپرائز بھی دے سکتی ہیں۔باخبرذرائع کے مطابق بشری بی بی وزیر اعلی ہاس سے مارچ کو خود ماینٹر کریں گی۔ جس کے لیے ریسکیو ہیڈ کوراٹر میں قائم ریسکیو کنٹرول روم کو پی ٹی آئی میڈیا سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ اور سوشل میڈیا کی ٹیم وہاں سے مارچ کو ماینٹر کرے گی اور بشری بی بی کو رپورٹ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button