پاکستان

قوم نےاحتجاج کےنام پرفتنہ اورفساد دونوں مسترد کردئے،پیپلز پارٹی نےکھرا سچ سامنے رکھ دیا

شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ہے

کراچی(کھوج نیوز)قوم نےاحتجاج کےنام پرفتنہ اورفساد دونوں مستردکردئے،پیپلز پارٹی نےکھرا سچ سامنے رکھ دیا،رپورٹ کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کو عوام کےجان و مال کی کوئی فکرنہیں قوم نےاحتجاج کےنام پرفسادکی کال کومسترد کردیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نےاپنےبیان میں کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کیبجائی مسلح جتھوں کےساتھ وفاق پرچڑھائی کرنیمیں مصروف ہے، کرم میں بےگناہوں کے قتل کے واقعات پروزیراعلی کےپی کےاورپی ٹی آئی کیوں خاموش ہے؟۔
انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی اورخیبرپختونخواہ حکومت کےلیی انسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے، تحریک انصاف کا ہراحتجاج دوسرے ممالک کےسربراہان کی آمد پرہی کیوں ہوتاہے؟۔انہوں نےکہاکہ یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہوکرقومی مجرم کورہا کرانا چاہتیہیں،پی ٹی آئی جمہوری طرز پر احتجاج اور قانون کے دائرے میں نہیں انتشار اور پرتشدد کارروائیوں کے زریعے اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سوال کریں کہ عمران کے بچے اس احتجاج میں لاٹھی اور صعو بتیں برداشت کرنے کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کیاحتجاج کینام پر فساد کو قوم نیمسترد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button