پاکستان
سینئرصحافی حفیظ اللہ نیازی بھی 9مئی کےسانحہ کی زد میں آگئے؟
سماعت کے دوران سانحہ 9مئی میں ملوث حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کو روسٹرم پر بلا کر پوچھا آپ کا بیٹا جیل میں ہے کیا آپ مقدمہ چلانا چاہتے ہیں ؟ حفیظ اللہ نیازی نے جواب دیا کہ جی بالکل میں کیس چلانا چاہتا ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز)سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی بھی 9مئی کے سانحہ کی زد میں آگئے،رپور ٹ کے مطابق آئینی بینچ نے سویلین کے ملٹری کورٹ میں ٹرائلز کے کیس کی سماعت کے دوران سانحہ 9مئی میں ملوث حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کو روسٹرم پر بلا کر پوچھا آپ کا بیٹا جیل میں ہے کیا آپ مقدمہ چلانا چاہتے ہیں ؟ حفیظ اللہ نیازی نے جواب دیا کہ جی بالکل میں کیس چلانا چاہتا ہوں ۔ عدالت نے سماعت مخر کرنے کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔
عدالت نے فوجی عدالتوں کو مقدمات کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دئیے کہ اجازت دینے کا مطلب فوجی عدالتوں کا اختیار تسلیم کرنا ہوگا۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔