پاکستان

اسدقیصرکا اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق سے رابطہ،کیابات چیت ہوگی؟ہنگامہ خیز انکشافات

اسد قیصراورسلمان اکرم راجا کی کچھ دیربعد اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات متوقع ہے، جس میں پی ٹی آئی اورحکومت میں مذاکرات سےمتعلق گفتگو ہوسکتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےسینئررہنما اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے موجودہ اسپیکر سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق اسد قیصراورسردارایازصادق کےدرمیان رابطےمیں سیاسی صورتحال پرسےبات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کےمطابق اسد قیصراورسلمان اکرم راجا کی کچھ دیربعد اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات متوقع ہے، جس میں پی ٹی آئی اورحکومت میں مذاکرات سےمتعلق گفتگو ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے سردار ایاز صادق کے روبرو بڑے مطالبات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف سیکریٹری پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ غیر رسمی گفتگو کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button