پاکستان
مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں تقریر کس کے کہنے پر مختصر کی؟
سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بھیجے گئے پیغام پر مولانا فضل الرحمن نے اپنی تقریر مختصر کی ' مدارس کے حوالے سے معاملات بیٹھ کر طے کر لیتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنی تقریر کس کے کہنے پر مختصر کی؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنی تقریر کس کے کہنے پر مختصر کی اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی تقریر سپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر مختصر کی کیونکہ سربراہ جے یو آئی قومی اسمبلی کے اجلاس میں مدارس بل کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ آپ اس تقریر کو مختصر کر دیں اس حوالے سے ہم بیٹھ کر بات چیت کر لیں گے ۔