پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی حکومت اور پی ٹی آئی کو بڑی آفر، پیپلز پارٹی آگ بگولہ

حکومت اور اپوزیشن بالخصوص پی ٹی آئی میں تلخیاں ختم کرنے کے لئے مذاکرات بہت ضروری ہیں اور مذاکرات کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت حاضر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو بڑی آفر کروا دی جس کے بعد پیپلز پارٹی آگ بگولہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کیلیے مذاکرات بہت ضروری ہیں اور مذاکرات کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ واضح رہے کچھ دنوں سے حکومت اور اپوزیشن بالخصوص تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی خبریں زیر گردش ہیں مگر اب تک کسی جانب سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button