پاکستان

عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کس کے کہنے پر مؤخر کی؟ لطیف کھوسہ سچ سامنے لے آئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے کے بعد مؤخر کی: پی ٹی آئی رہنماء لطیف کھوسہ کا بیان

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کس کے کہنے پر مؤخر کی ؟ اس حوالے سے لطیف کھوسہ سچ سامنے لے آئے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کیے جانے سے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر مؤخر کی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد عوام کو انصاف کی ذرا بھی امید نظر آرہی تھی تو وہ من پسند فیصلے لیکر منہدم کردی ہے، مجھے بتائیں کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آ جائے گا؟ جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button