پاکستان

9مئی منصوبہ سازوں کی سخت گرفت، وزیر دفاع کا اہم بیان

سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی سزا ، جب تک اس سانحہ کے منصوبہ ساز گرفت میں نہیں آجاتے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا،خواجہ آصف

لاہور ( کھوج نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، سانحہ 9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے قانون جب تک ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوگا، ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button