پاکستان
عمران خان سے ملاقات کا وقت گزر چکا، فضل الرحمن کا کرارا جواب
عمران خان سے ملاقات کا وقت گزر چکا ہے اس لیے اب ملاقات سابق وزیراعظم سے نہیں بلکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے ہوگی: مولانا فضل الرحمن کا کرارا جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کرارا جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سربراہ جے یو آئی نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان سے ملاقات کا وقت گزر چکا ہے اس لیے اب ملاقات سابق وزیراعظم سے نہیں بلکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے ہوگی۔