پاکستان

حکومت کتنے دن چلے گی؟ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں خلیج کیوں بڑھتا جارہا ہے؟ سہیل وڑائچ کے اہم انکشافات

مریم نوازشریف کا رویہ بھی اپنے والد میاں نوازشریف جیسا ہے حالاناکہ چند ماہ پہلے اسلام آباد کی ایک میٹنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شکوہ بھی کیا تھا

اسلام آباد(کھو ج نیوز) حکومت کتنے دن چلے گی؟ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں خلیج کیوں بڑھتا جا رہا ہے؟ اس حوالے سے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اہم انکشافات کر ڈالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پاس صرف چند ووٹ ہیں اور نا ہی وہ حکومت کے اتحادی ہیں اور نا ہی وہ ان کی کسی مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمن کی ہر بات مانتے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے آگے بڑھ کر تعاون کرنے میں شکر گزاری کے جذبات تک نہیں ۔ پیپلز پارٹی کے اندرونی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا رویہ اس وقت بہتر ہے لیکن نوازشریف تو صدر آصف علی زرداری سے نا ملتے ہیں اور نہ رابطے رکھتے ہیں اور نا ہی مشورے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں ۔ مریم نوازشریف کا رویہ بھی اپنے والد جیسا ہے حالاناکہ چند ماہ پہلے اسلام آباد کی ایک میٹنگ میں آصف علی زرداری نے شکوہ بھی کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کو جوابی طور پر کوئی مثبت اشارے نہیں ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button