عمران کی رہائی میں سب بڑی رکاوٹ وہ خود مگر کیسے؟ سانحہ 9مئی اسٹیبلشمنٹ کیلئے درد سر کیسے؟ عاصمہ شیرازی کا بڑا دعویٰ
حکومت اور اسٹیبلشمنٹ 9مئی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور نا ہی فوج اس معاملے سے پیچھ ہٹ سکتی ہے اور اگر فوج اس معاملے پر پیچھے ہٹی تو ان کو اندرونی معاملات کا سامنا ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ خود؟ سانحہ 9مئی سے اگر فوج اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹی تو کیا ہوگا؟ سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی و کالم نگار عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے رہائی کے لئے بے چین ہیں اور رہائی مستقبل میں دکھائی نہیں دے رہی مذاکرات کی کامیابی کی چابی ان کے ہاتھ ہیں ہے شرط وہ خود ہیں کہ یہ اس ضمانت سے پیچھے نہ ہٹ جائیں کیونکہ فیصلے سے قبل کپتان پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ 9مئی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور نا ہی فوج اس معاملے سے پیچھ ہٹ سکتی ہے اور اگر فوج اس معاملے پر پیچھے ہٹی تو ان کو اندرونی معاملات کا سامنا ہوگا۔ مذاکرات پر بیٹھے تمام سیاسی قوتیں بند مٹھی کے ساتھ بیٹھیں ہیں لیکن انہیں ایک ایک کر کے اپنی انگلیاں کھولنا پڑیں گی ۔