پاکستان
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا آغاز،پی ٹی آئی میں اختلاف
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے شدہ فریم ورک کے مطابق مذاکرات کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (کھوج نیوز )تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ آج حکومت نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی ہے۔ ان سے مذاکرات ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دور کیسا ہوتا ہے۔ عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ حکومت کی نیت کیسی ہے یہ بھی دیکھیں گے۔ ان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوئی، نہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔