پاکستان

عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے، حکومتی کارکردگی پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے

موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے' معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی: عمران خان کا صحافی کے سوال پر جواب

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے ہیں کیونکہ انہوں نے معیشت کی بہتری پر حکومتی کارکردگی پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پیشی کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے تسلیم کر لیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟ عمران خان نے صحافی کے سوال پر تسلیم کیا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button