سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی’ 31جنوری تک مذاکراتی عمل مکمل ہونا چاہیے: صاحبزادہ حامد رضا
ہمارا مطالبہ اسیران کی رہائی ہے، جو کارکنان اسیر ہیں ان کی رہائی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے، ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے: پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی

اسلام آباد(کھو ج نیوز) سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی، 31جنوری تک مذاکراتی مکمل ہونا چاہیے’ پی ٹی آئی مذاکراتی کیمٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور ملکی بقاء کے لیے خود سے ہوئے سارے ناروا سلوک معاف کرنے پر تیار ہیں،ہم 31 جنوری 2025ء تک مذاکراتی عمل کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اسیران کی رہائی ہے، جو کارکنان اسیر ہیں ان کی رہائی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے، ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، ہم نے بانی کو بتایا کہ آپ کی رہائی ہمارے ایجنڈے میں ہے، بانی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں عدالتوں کے ذریعے ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ9 مئی کے معاملے پر ہم پر الزام لگایا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، تحقیقات کی جائیں کہ کون لوگ تھے جو 9 مئی کو عوام کو اشتعال دلا رہے تھے۔26 نومبر پر ہمارا واضح مقف ہیکہ گولی چلی، 26 نومبر کو ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے ہیں، جنہوں نے گولی چلانے کا حکم دیا وہ 26 نومبر کے واقعے کے ذمہ دار ہیں،ہمارا 26 نومبر پر بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ہے۔