پاکستان

گیس سپلائی میں کمی،وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم فیصلہ

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلا م آباد(کھوج نیوز) شہباز شریف کی زیر ِ صدارت ملک میں گیس سپلائی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ملک میں گیس سپلائی کی کمی کی شکایا ت وزیر اعظم شہباز شریف کو موصول ہوئیں ، گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے، گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button