پاکستان
شیخ رشید نے اپنے مستقبل کے بارے میں کیا پیشگوئی کی؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی
میں کافی عرصہ سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن میرا ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو رہامجھے لگتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اب میری ضرورت نہیں

راولپنڈی (کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے مستقبل کے بارے میں بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے ناصرف سب کو حیران کر دیا بلکہ ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے مستقبل کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کافی عرصہ سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن میرا ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اب میری ضرورت نہیں ہے اور جنہوں نے کال دی وہی اس کا جواب دے سکتے ہیں میرا اس میں کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں اصول پسند ہوں اور میں نہ ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے میں کبھی بھی ملک میں انتشار کی سیاست کے حق میں نہیں رہا۔