پاکستان

وفاقی کابینہ میں رو بدل وزیر اعظم کا مشورہ مکمل

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کرلیے ہیں اور توقع ہے کہ اس سلسلے میں فیصلے پر آئندہ ماہ عمل درآمد ہو جائے گا

اسلام آباد( کھوج نیوز ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکمران پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد و صدر میاں نواز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ہے، انہوں نے اس بارے میں حکومت کی حلیف جماعتوں کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کابینہ کے اہم قلمدانوں میں زیادہ ردوبدل کی توقع نہیں تاہم چار سے پا نچ وزرائے مملکت کو ذمہ داریاں سوپنے جانے کا امکان ہے جن ارکان پارلیمنٹ کے نام ان ذمہ داریوں کے لیے سامنے آئے ہیں ان میں بیرسٹر عقیل ملک، سینیٹر طلال بدر چوہدری، اقلیتی سینیٹر خلیل طاہر سندھو، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اورحنیف عباسی شامل ہیں۔

اس وقت وفاقی کابینہ 18 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ حکومت کے قلم دانوں کی مجموعی تعداد 33ہے۔ دو وزرائے مملکت، تین خصوصی معاونین اور ایک مشیر وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button