چوہدری پرویز الہی حکومت میں کھربوں کی کرپشن کے انکشافات مریم نواز نے بڑا قدم اُٹھا لیا
پنجاب حکومت نے سا بق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی حکومت کا وائٹ پیپر تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے سا بق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی حکومت کا وائٹ پیپر تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سابق دور حکومت کا وائٹ پیپر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو پیش کیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر یہ وائٹ پیپر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرویز الہی کے چھ ماہ کے دور میں پنجاب میں اربوں روپے کے فنڈز استعمال کیے گے ۔ا ربوں روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کا صرف گجرات اور منڈی بہا الدین کیلئے اجرا کیا گیا۔ اپنے ووٹرز کو نوازنے کیلئے پرویز الہی نے گجرات میں محکموں کے دفاتر قائم کرکے ہزاروں افراد کو نوکریاں دیںچھ ماہ کے وزیراعلی پرویز الہی کے دور میں اضافی اربوں روپے صرف گجرات کیلئے ہی خرچ کیے گئے ۔
پرویز الہی نے صرف سپلیمنٹری بجٹ کی مد میں گجرات کیلئے اضافی 23 ارب 82 کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 756 روپے خرچ کیے گئے اپنے علاقے کے افراد کو نوازنے کیلئے پرویز الہی کے دور میں سینکڑوں پوسٹیں بھی تخلیق کی گئیں محکمہ جنگلات، ایکسائز، آر پی او گجرات، لائیو ساک، شماریات، آثار قدیمہ، جنگلی حیات اور لیبر ڈیپارٹمنٹ گجرات میں سینکڑوں پوسٹیں تخلیق کی گئیں ۔گجرات میں محکمہ جنگلات کی 33 پوسٹوں کیلئے 80 لاکھ 37 ہزار روپے اضافی طور پر خرچ کیے گئے ۔گجرات میں محکمہ ایکسائز کی 21 پوسٹوں کی تخلیق کی وجہ سے ایک کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار روپے اضافی طور پر خرچ کیے گے۔
آر پی او آفس گجرات میں 117 نئی پوسٹوں کے قیام پر 14 کروڑ29 لاکھ 51 ہزار روپے اضافی خرچ کیے گئیڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کالجز کیلئے 13 کروڑ 63 لاکھ 42 ہزار روپے اضافی خرچ کیے گئے ۔گجرات یونیورسٹی میں تنخواہوں کی ادائیگی میں 20 کروڑ 5 لاکھ 53 ہزار روپے اضافی طور پر خرچ کیے گئے ۔جبکہ گجرات کو ڈویژن بنانے پر محکمہ ہائوسنگ کی جانب سے 35 کروڑ 22 لاکھ 2 ہزار روپے اضافی خرچ کیے گے۔ لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی نئی 19 پوسٹوں کی تخلیق پر 11 کروڑ 63 لاکھ 54 ہزار روپے اضافی خرچ کیے گے ۔بیوروآف سٹیٹسٹکس گجرات آفس کیلئے 15 نئی پوسٹیں تخلیق کی گئیں85 لاکھ 95 ہزار اضافی اور محکمہ آثار قدیمہ کی 14 نئی پوسٹوں کی تخلیق پر 5 لاکھ 25 ہزار روپے اضافی خرچ کیے گے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ گجرات کیلئے 10 پوسٹیں کے قیام سے 60 لاکھ 60 ہزار روپے اضافی خرچ کیے گئے ۔محکمہ جنگلی حیات گجرات کیلئے 26 پوسٹوں کی تخلیق کی وجہ سے 10 کروڑ 67 لاکھ 36 ہزار روپے اور سٹی پارک گجرات کیلئے 94 لاکھ 63 ہزار روپے اضافی خرچ کیے گے۔ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر گجرات کیلئے 44 لاکھ 8 ہزار اضافی، پرانا جی ٹی روڈ پر 8 لاکھ 60 ہزار اضافی، گجرات کی ایک اور سڑک کیلئے ایک کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار اضافی خرچ کیے۔ سکیورٹی کلیمز پر 81 لاکھ 97 ہزار، سروکے گجرات سڑک کیلئے 11 لاکھ 32 ہزار، شہبازپور گجرات پل کیلئے 26 کروڑ 48 ہزار، ڈیرہ کنجاہیاں پل پر ایک کروڑ 32 ہزار روپے اضافی خرچ کیے گئے۔