پاکستان
الیکٹرک ٹیکسی پروگرام،وزیراعلی مریم نواز کا ایک اور شاندار منصوبہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر الیکٹرک وہیکل ٹیکسی پروگرام کا آغاز صوبہ پنجاب میں شروع ہونے جا رہا ہے

لاہور ( کھوج نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر الیکٹرک وہیکل ٹیکسی پروگرام کا آغاز صوبہ پنجاب میں شروع ہونے جا رہا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد صوبے میں ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
اس ٹیکسی پروگرام کو پنجاب میں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا،جس کاآغاز لاہور سے کیا جائے گا بعداز اں اس کو پورے صوبے میں وسعت دی جائے گی۔اس پروگرام کا مقصد لاہور اور پنجاب میں ماحو لیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔اس پروگرام میں لوگوں کے لیے آسان شرائط رکھی ہیں تا کہ صوبے میں روزگار کے مواقعے فراہم ہوں۔