عام معافی کااعلان آئی ایس پی آر کی طرف سے بڑااقدام
سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا تھا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتا انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللہ ولد میرداد خان، لئیق احمد ولد منظور احمد کی سزا معاف کی گئی۔ امجد علی ولد منظور احمد، یاسر نواز ولد امیر نواز خان، سعید عالم ولد معاذاللہ خان کی سزا معاف کی گئی۔