پاکستان میں سب سے زیادہ کس موبائل کمپنی نے پیسے کمائے ہیں ؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی
پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے جیز نے 16کھرب اور 62ارب روپے کمائے ہیں

لاہور ( کھوج نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے گز شتہ دس سالوں کی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پا کستان میں سب سے زیادہ کس موبائل فون کمپنی کو پاکستان سے آمد نی ہوئی ہے۔اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ پاکستان میں جیز کمپنی کی آمد نی ہوئی ہے، جیز نے مجموعی طور پر 16کھرب اور 62ارب روپے پاکستان سے کمائے ہیں اور ان نے دس سالوں میں حکومت پاکستا ن کو جو ٹیکس ادا کیا ہے اس کی مالیت 5 کھرب اور 2ارب روپے ہے ۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر زونگ کو پاکستان سے آمدنی ہوئی ہے جس نے مجموعی طور پر 8کھرب 21 ارب روپے کمائے ہیں ۔
اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین کا کہنا ہے پا کستان ان موبائل فون کمپینز کے لیے سونے کی چڑیا ہے اور ان کی سروسز انتہائی سست اور مہنگے پیکجز ہیں ۔صارفین نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ان سے سروسز کا معیار بہتر کروایا جائے۔