پاکستان
تربت میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا: پولیس کا مؤقف

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے شہر تربت میں ہونے والے دھماکے کے دوران 4افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ تربت دھماکے میں ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ ذوہیب محسن زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ذوہیب محسن کے خاندان کے6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔