پاکستان

عوام کے لیے خوشخبری ،وزیراعلی پنجاب کی مفت سولر پینل کی فراہمی ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ کونسی ہے

مفت سولر پینل کے حصول کے لیے رجسٹر یشن کا آج آخری دن ہے،اس اسیکم میں 10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی فری سولرپینل اسکیم کے لئے رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے ۔ اس اسیکم میں10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے۔ایک ہی بجلی میٹر پر اوسطا 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے پنجاب میں پانچ سو پچاس اور گیارہ سو واٹس کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے ۔

جون 2025میں 200 یونٹس تک کے صارفین کو سولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے، کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب سولر سسٹم اسیکم کے حصول کے لئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جا سکتی ہے۔چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کے لئے ویب سائٹ https://cmsolarscheme.punjab.gov.pk/ پر اپلائی کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ بل کا حوالہ نمبر اپنے قومی شناختی کارڈ 8800 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے، سولر پینل میں رجسٹریشن کے لئے سرکاری نمبر990302024 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔ پنجاب کو قابل تجدید انرجی کا ہب بنائیں گے۔اس کے علاوہ زرعی ٹیوب ویلز بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے ۔ طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے اور ای بسیں آنے سے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button