پاکستان

سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس، آئینی بینچ نے پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا دے دیا

سابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے ، یہ جھٹکا ان کو حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو نوٹس حمزہ شہباز نظ ثانی کیس میں جاری کیا۔ جسٹس امین الدین خان نے سوال کیا کہ کیا یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہو گیا؟ حمزہ شہباز کے وکیل حارث عظمت نے کہا کہ کیس غیر مؤثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز الہی کی طرف سے کون پیش ہو گا؟ وہ بھی کیس میں فریق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button