فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے وزیراعلی پنجاب کا بڑا منصوبہ
لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم ، 10فروری کے بعد اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

لاہور (کھوج نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا ہے اور یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے۔ جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے۔تاہم ای پی اے نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کا ‘سی اینڈ ڈبلیو’ اور ‘ایل ڈی اے’ کو فوری ‘واٹر سپرنکل سسٹم’ لگانے کی ہدایت کی ہے۔اس میں پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گردو غبار پیدا نہ ہو۔15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا گیا ہے ۔تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے۔
اگر کسی نے 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکا ؤکے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا’واٹر سپرنکلرز اور مسٹ’ کے اس طریقہ کار سے سموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی۔
سئنیر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے نو ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ان نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لئے رویوں کی تبدیلی اور ہر شہری کا تعاون ضروری ہے ۔مریم اورنگز یب نے کہا کہ جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے جس سے ہم ماحول کی آلودگی پر قا بو پا ء سکتے ہیں۔