پاکستان

مذاکراتی ٹیم کے اصل مقاصد کیا ہیں؟ شیر افضل مروت نے عمران خان کو دھچکا دینے والی خبر سنا دی

چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات نہیں دینا چاہیے، مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا

پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے عمران خان کو دھچکا دینے والی خبر سناتے ہوئے مذاکراتی ٹیم کے متعلق ایسا بھانڈا پھوڑ دیا کہ ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات نہیں دینا چاہیے، مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزاں کے ہم عادی ہوگئے ہیں، احتساب عدالت کا جو بھی فیصلہ آتا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کیسز کا کیا انجام ہوتا ہے سب کو علم ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا مگر بانی پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی ہے اور کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہیکہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے مطالبات ہیں تو تحریری طور پر دینیمیں کوئی حرج نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button