پاکستان
کیا عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں؟
صحافی نے سوال کیا ،کیا بانی پی ٹی آئی آج این آر او پر دستخط کریں گے؟جس پر انہوں نے جواب دیا کیا آپ کے پاس این آر او کی کوئی اطلاع ہے، کیا آپ نے این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں

اسلام آباد (کھوج نیوز )عمران خان سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔صحافی نے حامد رضا سے سوال کیا، کیا بانی پی ٹی آئی آج باقاعدہ این آراوپردستخط کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کیا آپ کے پاس این آر او کی کوئی اطلاع ہے، کیا آپ نے این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا این آراو حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں مانگ رہے۔