پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کا سیالکوٹ اور گوجرانولہ کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے گو جرانولہ میں ٹاپ دس طالبہ کو ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے

گوجرانولہ(کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ،مریم نواز کا طالبہ نے پر جوش استقبال کیا ۔اس موقع پر طلبہ نے وزیر اعلی پنجاب کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی مریم نواز نے تلاوت ،نعت، قومی ترانہ اور ملی نغمہ پڑ ھنے والے طلبا کو شاباش دی ۔وزیر اعلی نے کلام اقبال پیش کرنے والے طلبہ کے ساتھ سیلفی بھی بناوائی۔ہال میں وزیر اعلی نے "جوانوں کو پیرو کا استاد کر دے” مصرع پڑھنے پر خوب تالیاں بھی بجیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعلی مریم نواز کا دوسرا دور ہ گو جرانولہ کا تھا جہاں بھی انھوں طالبات سے ملاقات کی۔وزیر اعلی نے گو جرانولہ میں علینہ سعید اور نایاب فاطمہ کو طا لبہ کا محسن قرار دیا۔نایاب فاطمہ نے وزیر اعلی کو اپنی والدہ کے بارے میں بتا یا جو کینسر کے مرض سے لڑ رہی ہیں ،مریم نواز نے نایاب کو گلے لگایا اور نایا ب کی والدہ کا علاج کروانے کا ذمہ بھی خود اٹھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button