پاکستان

190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی سامنے آگیا

القادر کیس میں مذہب کارڈ استعمال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے، ریفرنس میں سنائی گئی سزا میرٹ اور قانون کے مطابق ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ آنے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ القادر کیس میں مذہب کارڈ استعمال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے، ریفرنس میں سنائی گئی سزا میرٹ اور قانون کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس تھا، ڈیفنس کونسل نے سیاسی طور پر اس کیس کو لڑا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی بے گناہی کے ثبوت پیش نہیں کر سکے، رشوت، کرپشن اور ڈاکہ ثابت ہو چکا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیے بنایا گیا، انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ یہ بند لفافہ کابینہ میں نہیں لے کر گئے تھے، اس کیس میں کرپشن اور رشوت ثابت ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہے۔ ان کا کہنا تھا عدالت نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سزا سنائی گئی، نامور وکلا اس فیصلے کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ قانون کے مطابق ہے۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button