القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ، ملک ریاض کو کن بااثر شخصیات نے بچایا؟ تفصیل سامنے آگئی
190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ آگیا، بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کی پشت پناہی میں سینئر سیاستدان کے علاوہ بیورو کریٹس اور کئی اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کو کس نے بچایا؟ ان کی پشت پناہی کون کون کر رہا ہے؟ ا س حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 190ملین پائونڈ کیس یا القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے فیصلہ آ چکا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14سال قید بامشقت اور 10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 7لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کیس میں بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کو سزا نہیں سنائی گئی ان کو بچانے کے لئے پاکستان کے سینئر سیاستدانوں سمیت بہت سے بااثر افراد ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملک ریاض کی پشت پناہی میں سب سے آگے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور موجودہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ یہ بھی بات سامنے آ رہی ہے کہ فوج کے چند اعلیٰ افسران بھی ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔