پاکستان
وزیر اعلی پنجاب کا ٹریفک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک بہترین منصوبہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ راستہ مختص کیا جا رہا ہے

لاہور (کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ راستہ مختص کیا جا رہا ہے ۔اس الگ راستے سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی ۔ یہ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈاور کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے،10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے ۔بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی آئے گی۔