پاکستان
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سینیئر صوبائی سے اہم ملاقات
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے صوبے کی ترقی، حلقوں میں تعمیراتی کام اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر بات چیت کی

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی ۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے کی ترقی، حلقوں میں تعمیراتی کام اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ا سپیکر ملک محمد احمد خان نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا۔ان کا کہنا تھا عوام بہت جلد ان ترقیاتی کاموں کے ثمرات دیکھے گی۔اس کے علاوہ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی قانون سازی اور پارلیمانی امور میں خدمات کی تعریف بھی کی۔اس ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر خان بھی موجود تھے۔



