پاکستان

شہریوں کو نظر بند کرنے پر لاہورہائی کورٹ میں اہم سماعت

لاہور ہائی کورٹ میں شہریوں کو نظربند کرنے کی سماعت کے دوران رپورٹ طلبی پر ہوم سیکرٹری کو آخری مہلت دے دی،اور عدالت نے شہریوں کو نظر بند کرنے کے قانون کی سیکشن 3(1) کو تاحکم ثانی معطل کرنے کے حکم میں بھی تو سیع کردی

لاہور(کھوج نیوز )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہریوں کو نظر بند کرنے پر سابق رکن اسمبلی زنیب عمیر اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔گزشتہ سماست پر ہو م سیکر ٹری کو شہریوں کو نظربند کرنے پر رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ہو م سیکر ٹی نے رپورٹ داخل نہ کرائی جس پر عدالت نے برہمی کاا ظہار کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری کو آخری مہلت دی۔

عدالت نے نظر بندی کے قانون (مینٹیننس اف پبلک آرڈر)کی سیکشن 3(1)کو تاحکم ثانی معطل کرنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی ہے۔جسکے تحت ڈپٹی کمشنرز کو شہریوں کو نظربندکرنے کا اختیار تھا۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ صرف دو برسوں میں پندرہ ہزار سے زائد نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔وکیل کے مطابق نظر بندی کا قانون بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لیے نظر بندیوں کے احکامات کالعدم قرار دیا جائے۔

بعدازاںعدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button