کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور خود کو جج کہنے پر حیران ہو گئے
حامد خان نے دلائل میں کہا کہ آئین میں لکھا ہے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اور دیگر ججز ہونگے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ "کیا ہمارا شمار دیگر ججز میں ہوتا ہے؟ "، جسٹس عقیل عباسی بولے "اب تو شاید ہم دیگر ججز ہی رہ گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز )توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ایک دلچسپ سوال کیا جس پر ساتھی جج جسٹس عقیل عباسی نے مسکراتے ہو ئے کہا ہم دیگر جج ہی ہیں ۔تو ہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالتی معاون حامد خان نے دلائل میں کہا کہ "سپریم کورٹ آئین کے مطابق ہی قائم کی گئی ہے، آئین میں لکھا ہے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اور دیگر ججز ہونگے”، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ "کیا ہمارا شمار دیگر ججز میں ہوتا ہے؟ "، جسٹس عقیل عباسی بولے "اب تو شاید ہم دیگر ججز ہی رہ گئے ہیں”، جسٹس منصور علی شاہ نے اٹارنی جنرل سے مخاطب ہوکر کہا کہ "اٹارنی جنرل صاحب ویسے پوچھ رہا تھا کہ ہم ججز کا حصہ ہیں؟ "، اٹارنی جنرل تھوڑا سا شرمندہ ہوئے پھر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ "جی بالکل آپ حصہ ہیں”، جسٹس منصور علی شاہ دوبارہ بولے کہ "ویسے پوچھ رہا تھا کہ آج کل پتا نہیں چلتا” ۔



