پاکستان

صوبائی وزیرصحت کا وزیر اقلیتی رمیش سنگھ کے ہمراہ بھگت سنگھ گیلری کا دورہ

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ پونچھ ہاؤس میں بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا

لاہور (کھوج نیوز )صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش میش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ پونچھ ہاؤس میں بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا۔اس دورے میں ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ و دیگر افسران ہمراہ تھے۔صوبائی وزرا ء نے گیلری میں موجود فریڈم فائٹر بھگت سنگھ کی جدو جہد پر مبنی تصویری نمائش کا جائزہ لیا اوران کو سراہا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے صوبائی وزراء کو بریفنگ بھی دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ کی تاریخ جرات اور بہادری کی ہے۔بطور ایک پاکستانی بھگت سنگھ کی آزادی کیلئے جنگ کو سراہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بھگت سنگھ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی۔بھگت سنگھ کی جرات مندانہ کاوشوں کو آج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بھگت سنگھ نے دو سال جیل میں بھی بہت کارنامے سر انجام دیئے تھے۔ ہم بھگت سنگھ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان نے کہا کہ اس بھگت سنگھ گیلری کی تزئین و آرائش پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری صنعت و تجارت و دیگر افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ہمیں قوم کی خاطر جہدوجہد کرنے والے ہر ہیرو کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔ آج بھی اپنے ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہآج ہم ایک فریڈم فائٹر بھگت سنگھ کو خراجِ تحسین پیش کرنے حاضر ہوئے ہیں۔ بھگت سنگھ گیلری کی تزئین و آرائش پر تمام متعلقہ محکمہ جات کو شاباش دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button