پاکستان

پی ٹی آئی ایک بار پھر مولانا کے رحم و کرم پر، آئندہ ہفتے ملاقات طے

اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت بھی دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن کے رحم و کرم پر ، پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کے دوران ملاقات آئندہ ہفتے طے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے رہنماں کی آئندہ ہفتے ملاقات طے پا گئی، دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button