پاکستان
نوازشریف کا عید کے بعد سیاست میں دوبارہ انٹری کا فیصلہ’ کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بریکنگ نیوز
نوازشریف سیاست میں انٹری کی شروعات صوبہ پنجاب کے تمام بڑے اضلاع میں جلسے کے بعد باقی صوبوں کے دارالحکومتوں میں بھی بڑے بڑے جلسے کریں گے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے عید کے بعد ایک بار پھر سیاست میں دوبارہ انٹری کا فیصلہ کیا ہے’ کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے عیدالفطر کے بعد ملکی سیاست میں دوبارہ انٹری کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف سیاست میں انٹری کی شروعات صوبہ پنجاب کے تمام بڑے اضلاع میں جلسے کر کے کریں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پنجاب کے بعد باقی صوبوں کے دارالحکومت میں بھی بڑے بڑے جلسے کرنے کی پلاننگ کر چکے ہیں جس کے متعلق تمام لائحہ عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔