پاکستان

نواز شریف اور مریم نواز سے انجینئر امیرمقام کی ملاقات’ سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں نواز شریف نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر کو آئندہ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی

لندن( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور مریم نواز سے انجینئر امیر مقام نے لندن میں ملاقات کی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے صدرنواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیرمقام نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی بالخصوص خیبرپختونخوا ن لیگ سے متعلق و دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لند ن میں ہونیوالی ملاقات میں سابق وزیراعظم قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر کو آئندہ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ملاقات میں پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button