پاکستان

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی حکومت پر سخت تنقید

پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی:شاہد خاقان عباسی

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک ) لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل نے پریس کانفر نس کی ہے ،اس پریس کانفرنس میںشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی، پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پی پی اور (ن) لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔

دوسری جانب لندن میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے، شہباز شریف صرف اپنی کرسی بچانے کے لیے بیٹھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button