پاکستان

ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کی او ایس ڈی کے بعد پھر بحالی

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اس لیے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو او ایس ڈی بنانے کے بعد ایک بار پھر بحال کر دیا گیا ہے ۔ رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا اور عدالت کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا۔ گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اس لیے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button