حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ختم؟ سردار ایاز صادق نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات میں شرکت کی درخواست کی تھی اور 45 منٹ تک انتظار بھی کیا مگر وہ نہیں آئے، ہمیں توقع تھیں اپوزیشن اراکین اجلاس میں آئیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں ‘ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج 28 تاریخ ہے اور آج پی ٹی آئی کے مطالبے کا وقت مکمل ہو جاتا ہے، ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات میں شرکت کی درخواست کی تھی، ہم نے ان سے رابطہ بھی کیا اور 45 منٹ تک انتظار بھی کیا مگر وہ نہیں آئے، ہمیں توقع تھیں اپوزیشن اراکین اجلاس میں آئیں گے، اسی لیے ہم نے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کا انتظار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور توقع تھی کہ آج بھی وہ آتے لیکن اب اس کمیٹی کو ان کے بغیر آگے نہیں چلایا جا سکتا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی کیوں کہ مذاکرات سے ہی معاملات آگے بڑھنے ہیں، یہ نہیں ہوتا کہ مذاکرات میں شرائط پہلے سے رکھ دی جائیں، میرا کام تھا ان سب کو اکٹھے بٹھانا، میرے دروازے پھر بھی کھلے ہیں، ہم مذاکراتی کمیٹی کو مکمل طور پر ختم نہیں کر رہے، شاید دونوں طرف سے کوئی بہتری آئے۔