پاکستان

جنید اکرم نے عہدہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے عہدہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین تھے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button