پاکستان

چیف جسٹس نا منظور، ججز کا خط، عدلیہ میں نئی بحث کا آغاز

دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے' اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے: ججز کے لکھے گئے خط کا متن

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس نامنظور ……… ججز کے خط سے عدلیہ میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججز نے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔ ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لئے بامعنی مشاورت ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کیلئے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا کیسز دو لاکھ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button