ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ،وزیر داخلہ نے خوشخبری سنا دی
تین انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل ہو گیا ہے،جس کا کل افتتاح کیا جائے گا ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا پراجیکٹ کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد(کھوج نیوز)تین انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل ہو گیا ہے جس کا کل باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ انٹرچینج سرینہ ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہِ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے۔سرینہ چوک انٹرچینج منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرینہ چوک منصوبے کو خو بصورت درختوں، پھولوں اور لینڈ سکیپنگ سے مزین کیا گیا ہے۔انھوں نی کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور انکی پوری ٹیم اس پراجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔



