پاکستان

پیکا قانون پر اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی صحافیوں کے حق میں بول پڑے

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے سیاست کا وجود صحافت کے بغیر ممکن نہیں،صحافت کے بغیر بالکل ایسے ہی ہے جیسے پیدا ہی نہیں ہوا

لاہور(کھوج نیوز )پنجاب اسمبلی پریس گیلری کی بلڈنگ کے افتتاح کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ تصور نہیں کرسکتا میرا سیاسی وجود پریس کے بغیر بالکل ایسے ہے جیسے پیدا ہی نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ عوام میں جو بھی صورتحال ہے جو دکھانا چاہتے ہیں وہ میڈیا کا رائٹ ہے ان نے کہا کہ کسی کا کوئی اعتراض ہے یا سمجھتا ہے کہ آئین میں جگہ نہیں تو اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم نے ذاتی طور پر مشاہدہ کیا ہے کہ پینتالیس ڈگری کی گرمی میں یہ دیکھا ایک بم پھٹتا ہے اور اس کے بعد ایک اور بم پھٹتا ہے،ایک کیمرہ مین کو بیس کلو کا کیمرہ لے کر بھاگتے دیکھاہے ۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست جو دن رات گرمی سردی کی پرواہ کیئے بغیر ہر وقت تیار رہتے ہیں،میں یہ نہ ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا جائے۔اپنے طور پر ہم نے یہ کوشش کی ہے ،آپ کو مبارک ہو یہ آپ کا دفتر ہے یہ آپ کا گھر ہے۔ان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک انٹرنیشنل ایونٹ ہوسٹ کیئے ہیں۔ان نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس تھا ،ہم سی پی اے کانفرنس کروانے جارہے ہیںاس کو مل کر ہم نے اس کو کامیاب کرنا ہے ۔ان نے کہا کہ میں کسی جگہ صحافتی ذمہ داری میں حائل نہیں ہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button